متحدہ عرب امارات کا جہازایران کے قریب ڈوب گیا

0
39

دبئی: متحدہ عرب امارات کا بحری جہاز ایرانی بندرگاہ کے قریب ڈوب گیا۔

باغی ٹی وی :ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کا گاڑیاں لے جانے والاایک بحری جہاز ایران کی اصالیحہ بندرگاہ سے 30 میل دور ڈوب گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز میں عملے کے 30ارکان سوارہیں جو لائف جیکٹس پہنے پانی میں ایرانی جہاز کے ذریعے بچاؤ کا انتظار کر رہا تھا۔

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تیز ہواؤں نے خلیج میں طوفان برپا کر دیا ہے اور جہازوں کی نقل و حرکت اور سمندری سرگرمیوں میں خلل ڈالا ہے۔

دوسری جانب روئٹرز کے مطابق دبئی میں قائم سالم المکرانی کارگو کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ایک بحری جہاز جمعرات کو ایران کے ساحل پر ڈوب گیا تھا اور ایرانی حکام نے عملے کے 30 ارکان کو بچانے کے لیے ایک بحری جہاز بھیجا ہے-

برطانوی خبررساں ادارے انڈیپینڈنٹ اردو کے مطابق سالم المکرانی کارگو کمپنی کے آپریشنز مینیجر کیپٹن نزار نے بتایا کہ مال بردار جہاز السلمی 6 کو سخت اور طوفانی موسم کا سامنا کرنا پڑا،جس کے باعث وہ الٹ گیا۔

کیپٹن نے کہا کہ امدادی کارکنوں نے عملے کے 16 ارکان کو بچا لیا تھا مزید 11 افراد کو بھی بعد ازاں ریسکیو کر لیا گیا ہے جبکہ ایک شخص کو قریبی ٹینکر نے بچا لیا۔ انہوں نے کہا کہ عملے کے دو ارکان ابھی تک پانی میں ہیں-

کیپٹن قدورہ نے بتایا کہ عملہ سوڈان، ہندوستان، پاکستان، یوگنڈا، تنزانیہ اور ایتھوپیا کے شہریوں پر مشتمل تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جہاز کاریں اور دیگر سامان لے کر ام قصر، عراق جا رہا تھا ۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے بتایا کہ یہ جہاز خلیج میں ایران کی اصالیحہ(Assaluyeh) بندرگاہ سے 30 میل دور تھا ایجنسی نے کہا کہ میری ٹائم حکام نے خلیج میں خراب موسم کو جہاز کے ڈوبنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

خلیج تجارت کے لیے ایک اہم آبی گزرگاہ بنی ہوئی ہے، جس میں کارگو بحری جہاز اور تیل کی دولت سے مالا مال خلیجی عرب ریاستوں سے توانائی کی ترسیل شامل ہے خلیج میں اس طرح کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں تاہم، گرد و غبار کے طوفان اور دیگر خراب موسم نے پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے کیونکہ موسم نسبتاً سرد موسم سرما کے مہینوں سے موسم گرما کے شدید دنوں میں بدل جاتا ہے۔

ایران کے محکمہ موسمیات نے بدھ کے روز بتایا کہ خراب موسم نے خلیج کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ایران کی موسمیاتی تنظیم نے خبر دی، طاقتور ہوا کے جھونکے سے خلیج میں سمندری سرگرمیاں متاثر ہوں گی اور ہفتے کے روز تک سمندری سہولیات کو نقصان پہنچے گا ایران کے صوبہ بوشہر میں ہوا کی رفتار 40 میل فی گھنٹہ سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

Leave a reply