متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر پر پاکستان کے ساتھ ہے، شاہ محمود قریشی

0
28

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نا صرف پاکستان کا ہمدرد ہے بلکہ کشمیر کے موقف پر بھی وہ پاکستان کے ساتھ ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب یو اے ای کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر ہر طرف سخت تنقید ہو رہی ہے، وزیر خارجہ نے خانیوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کا ہمدرد اور کشمیر کے موقف پر پاکستان کے ساتھ ہے، پوری دنیا بھارت کے پانچ اگست کے اقدام کے خلاف ہے،

وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت میں بھی مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں، ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں، کشمیر میں بدترین قتل عام اور مساجد کی تالہ بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آگیا ہے، کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور ان کی جدو جہد ضرور کامیاب ہو گی،

ان کا کہنا تھا کہ کشمیری آزادی کی نعمت سے مالامال ہوں گے، بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،

Leave a reply