یو اے ای کی عالمی خدمات امت مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہیں، اسپیکر سندھ اسمبلی

اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی عالمی سطح پر خدمات پوری امت مسلمہ کیلئے باعثِ فخر ہیں۔

اسپیکر صوبائی اسمبلی سندھ سید اویس قادر شاہ نے متحدہ عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ متحدہ عرب امارات کا قومی دن ترقی، امن اور بھائی چارے کی ایک روشن مثال ہے۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات اسلامی اخوت، باہمی اعتماد اور گہرے دوستانہ رشتوں پر مبنی ہیں، متحدہ عرب امارات نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، چاہے وہ قدرتی آفات ہوں یا معاشی چیلنجز۔سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ اماراتی قیادت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ اپنی اخوت اور حمایت کا عملی ثبوت دیا ہے، پاکستان کے عوام اور سندھ اسمبلی اماراتی قیادت عوام کے اس جذبہ اخوت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، متحدہ عرب امارات کی ترقی، خوشحالی اور عالمی سطح پر خدمات پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہیں۔اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات مزید مضبوط ہوں اور دونوں ممالک ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوں کو چھوئیں۔

پاکستان کو عالمی دنیا کے بدلتے حالات پر توجہ کی ضرورت۔تجزیہ: شہزاد قریشی

کراچی سے پشاور چلنے والی عوام ایکسپریس کی نجکاری مکمل

پاکستان پوسٹ میں وزیر ’اپنوں‘ کو نوازتے رہے، انکوائری میں انکشاف

مزید 500 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے پر غور

Comments are closed.