متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 4 ممالک پرسفری پابندی عائد کر دی

0
32

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت 4 ممالک پرسفری پابندی عائد کر دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت 4 ممالک کے مسافروں کے یواے ای میں داخلے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے

بنگلہ دیش،سری لنکا،نیپال اورپاکستان کےمسافروں پرپابندی عائد کی گئی ہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان سےپروازوں کی آمدروفت پرپابندی لگادی،کوروناکے بڑھتے کیسزکے باعث پابندی لگائی گئی،پابندی کااطلاق بدھ 12مئی سے ہوگا،

خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس پابندی کے بعد ٹرانزٹ ویزہ والے مسافروں کو بھی یو اے ای آنے کی اجازت نہیں ہو گی. یہ پابندی پاکستان سے آنے والی مقامی ایئر لائنز کے ساتھ ساتھ تمام بین الاقوامی ایئر لائنز پر بھی لاگو ہو گی. البتہ دیگر ممالک سے پاکستان جانے والے مسافروں کو ٹرانزٹ ویزہ پر امارات رکنے کی اجازت نہیں ہو گی ان پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا کیونکہ یہ پابندی پاکستان سے آنے والے مسافروں پر عائد کی گئی ہے.

اماراتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی کارگو فلائٹس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (NCEMA) کی جانب سے اب سے تھوڑی دیر پہلے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے البتہ پاکستان سے اماراتی شہریوں کو امارات واپس آنے کی اجازت ہو گی. اسی طرح سفارتی مشنز، سرکاری وفود، گولڈل ویزہ ہولڈرز بھی امارا ت واپس جا سکیں گے اور بزنس مین طبقہ اپنے ذاتی جہازروں پر بھی امارات پہنچ سکے گا. پابندی سے مستثنیٰ ان تمام مسافروں کو فلائٹ سے قبل پی سی آر ٹیسٹ کروا کر نیگیٹو رپورٹ حاصل کرنا ہوگی. یہ ٹیسٹ رپورٹ پرواز کے وقت 48 گھنٹے سے زائد پرانی نہ ہو، ورنہ نئی رپورٹ حاصل کرنا لازمی ہوگا. یو اے ای کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی ان مسافروں کا موقع پر پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا. جس کے بعد انہیں 10روز قرنطینہ میں رہنا ہو گا. اسی دوران ان مسافروں کا چوتھے روز اور پھر آٹھویں بھی پی سی آر ٹیسٹ لیا جائے گا.

Leave a reply