متحدہ عرب امارات نے غزہ میں بڑی امدادی کھیپ بھیج دی

متحدہ عرب امارات نے غزہ میں بڑی امدادی کھیپ بھیج دی

باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات نے انسانی ہمدردی کے تحت امارات کے ریڈ کریسنٹ (ای آر سی) نے آج غزہ کی پٹی میں لگ بھگ 20،000 خاندانوں کے لئے 960 ٹن فوری طبی اور غذائی اشیا بھیجی ہیں.

اماراتی قیادت کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات نے برادر فلسطینی عوام کے لئے انسانیت اور امدادی پروگراموں کے ایک حصے کے طور پر رفاہ بارڈر کراسنگ کے ذریعے 33 شپمنٹ 9بھیجی ہیں ۔

یہ امداد ایک ایسے وقت میں کی گئی جب آبادی کا ایک بہت بڑا طبقہ شدید انسانی بد حالی سے دوچار ہے ، اور خوراک ، ادویات ، لباس اور بنیادی تعمیراتی سامان کا فقدان ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ ایسے حالات میں فلسطینیوں کی مدد کے لئے انسانی ہمدردی کے ردعمل کو بڑھانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش.

متحدہ عرب امارات غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال بہتر بنانے کے لیے عمل پیرارہا ہے۔

گذشتہ جنوری میں ، 808 ٹن فوری امدادی سامان 29 ٹرکوں کے ذریعہ بھیجا گیا تھا جو 9 ملین قیمت کے ساتھ 10،000 خاندانوں کی امداد کے لیے بھیجا گیا تھا اور فلسطینیوں کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے ان کے رہائشی حالات کو بہتر بنانے کے لیے رفاہ بارڈر کراسنگ کے راستے داخل ہوئے تھے۔

Comments are closed.