متحدہ عرب امارات نے کئی مسلم ممالک کا ویزہ بند کردیا ، کیا پاکستان بھی شامل ؟

0
25

متحدہ عرب امارات نے مسلم ممالک کا ویزہ بند کردیا ، کیا پاکستان بھی شامل ؟

باغی ٹی وی :متحدہ عرب امارات نے ایران ، ترکی ، شام اور صومالیہ سمیت 13 زیادہ تر مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو نیا ویزا جاری کرنا بند کردیا ہے کیا پاکستان بھی ان میں شامل ہے اس پر
پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزے کی معطلی اور ویزہ پالیسی میں تبدیلی یا پھر اس کی وجوہات کے بارے میں نکات کی متحدہ عرب امارات کی جانب سے تصدیق نہیں کی گئی۔ اس ضمن میں ہم یو اے ای حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جب کہ اماراتی وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ
’ہم پاکستانیوں کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے ’مخالفانہ‘ رویے کی میڈیا رپورٹس سے اتفاق نہیں کرتے۔ لاکھوں پاکستانی یو اے ای کے حکام کی اجازت سے وہاں کام کرتے اور آرام کے ساتھ رہتے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ انفرادی واقعات کو بنیاد بنا کر پاکستان اور یو اے ای کے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات میں غلط فہمیاں پیدا نہیں کرنی چاہییں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے پاکستانی شہریوں کے لیے سپورٹ جاری رکھنے پر امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل ناصر بن ثانی الھاملی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ امارات کے وزیر برائے انسانی وسائل ناصر بن ثانی الھاملی سے ان کا رابطہ ہوا ہے اور میڈیا رپورٹس کے برعکس امارتی وزیر نے واضح طور پر بتایا ہے کہ پاکستانی کارکنوں کے آنے پر پابندی نہیں ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستانی ہنرمندوں کی تعداد کی تعداد میں 11 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

متحدہ عرب امارات نے ایران ، ترکی ، شام اور صومالیہ سمیت 13 زیادہ تر مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں کو نیا ویزا جاری کرنا بند کردیا ہے ،

Leave a reply