متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا :نئے عہد کا بھرپورآغازہے:اسرائیلی اخبار

0
25
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا :نئے عہد کا بھرپورآغازہے:اسرائیلی اخبار #Baaghi

ابو ظہبی :متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا :نئے عہد کا بھرپورآغازہے:اسرائیلی اخبار نے ان تعلقات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اسرائیل اورعربوں کے درمیان نئے عہد کا بھرپورآغاز ہے ،

ادھر اس حوالے سے ملنے والی اطلاعات میں مزید بتایا گیاہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیل میں سفارتخانہ کھول لیا، تل بیب میں سفارتخانہ کھولنے کی تقریب منعقد ہوئی ۔

خبر ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کھولنے کی تقریب میں اسرائیلی صدر بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے کہا کہ تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنا دونوں ملکوں کے درمیان بڑھے تعلقات میں اہم سنگ میل ہے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تاریخی معاہدہ ہوا ہے جسے دیگر ممالک تک پھیلانا چاہئے ۔

یاد رہے کہ ایک طرف اسرائیل چند عرب ملکوں‌کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے تودوسری طرف فلسطینیوں پرمظالم میں مزید سختی آگئی ہے

Leave a reply