عرب شہزادی کیپٹن شیخہ کے دنیا بھرمیں‌چرچوں سے تہلکہ مچ گیا

0
75

دبئی : عرب شہزادی کے دنیا بھرمیں‌چرچوں سے تہلکہ مچ گیا ،اطلاعات کے مطابق دُبئی کی شہزادی نے شیخہ موضع نے مملکت کی تاریخ میں اپنی زندگی اورعرب امارات کی تاریخ کا اعزاز اپنے نام کرلیا اور کہا میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ۔

تفصیلات کے مطابق دُبئی کے شاہی خاندان کی رکن شہزادی شیخہ موضع مملکت کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس پائلٹ بن گئیں، شیخہ موضع بنت مروان المکتوم نے بطور پولیس پائلٹ اپنی کہانی بیان کی جس پر عوام کی جانب سے اُن کی بہت پذیرائی ملی۔

کیپٹن شیخہ موضع دُبئی پولیس میں لیفٹیننٹ پائلٹ کے عہدے پر ذمہ داری سرانجام دے رہی ہے ، دُبئی میں گلوبل ویمنز فورم سے خطاب کرتے ہوئےشیخہ موضع نے کہا کہ میں اماراتی لیڈر شپ اور اپنے شاہی خاندان کی بھرپور حمایت کے باعث آج اس مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئیں۔

شہزادی کا کہنا تھا کہ ایک عظیم ترین قوم ہونے کا احساس بہت زیادہ خوشی دیتا ہے، ہمارے قائدین کے نظریئے پر عمل پیرا ہونے کے باعث ہی امارات ترقی کی نئی منزلیں چھو رہا ہے اور اس کے لیے دُبئی کے موجودہ فرمانروا اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم و نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرنا ضروری ہے۔

دُبئی کی شہزادی کا خواتین کے حوالے سے کہنا تھا کہ اماراتی خواتین بہت قابلیت اور صلاحیت رکھتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی کے دیگر شعبوں میں بھی اپنا آپ منوا رہی ہیں۔کیپٹن شیخہ موضع نے اپنی کامیابیوں کا تمام تر کریڈٹ اپنے گھر والوں دیا اور بتایا کہ پولیس پائلٹ بننے سے قبل ایمریٹس ایئر لائن بطور پائلٹ کام کرچکی ہوں۔

شیخہ موضع نے مملکت کی تاریخ میں پہلی خاتون پولیس پائلٹ کا اعزاز ملنے پر کہا کہ میں بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ مجھے ملک کی خدمت کرنے کا موقع ملا ، مجھے اس ذمہ داری سے بہت لگاؤ ہے، انھوں نے امید ظاہر کی میری کہانی دیگر نوجوان اماراتی خواتین کے لیے بھی ترغیب کا باعث بنے گی اور وہ بھی ایوی ایشن کے شعبے میں اپنا آپ منوائیں گی۔

Leave a reply