یو اے ای سیلاب متاثرین کے لیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کر رہا ہے. وزیر اعظم شہباز شریف

0
71

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کی یواے ای نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

وزیر اعظم شہباز ریف نے کہا ہے کہ یواے ای کے صدر محمد بن زید النہیان سے گزشتہ رات ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی، متحدہ عرب امارات کے صدر نے سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھنے کا یقین دلایا۔ ان کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سےسیلاب متاثرین کےلیے 50ملین ڈالر کی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


ان کے مطابق: یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 3ستمبر کا طے شدہ دورہ باہمی مشاورت سے ملتوی کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ دورہ ملتوی کرنے کا مقصد سیلاب متاثرین کے لیے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن پر توجہ مرکوز رکھنا تھا۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے پاکستان میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دو کھیپ بھیجی جاچکی ہیں.

وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دوسرا امدادی طیارہ بجھوانے کے ساتھ پاکستان میں انسانی بنیادوں پراپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ امداد کی دوسری کھیپ میں پاکستان سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے مزید امدادی سامان، پناہ گاہوں کا سامان، انسانی امداد، خوراک اور ادویات شامل ہیں۔ سیلاب زدہ پاکستان کی امداد کے لیے صدر شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایت کے مطابق امداد کی فراہمی کا سلسلہ لگا تار جاری ہے.

مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پرامدادی سامان کی نقل و حمل میں اپنی دستیاب صلاحیت کی وجہ سے امداد کی نقل و حمل کے لیے فوجی طیارے وقف کررکھے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے امداد ‘متحدہ عرب امارات کے 50کے اصول’ کے آرٹیکل نمبر 9 کے تحت فراہم کی جارہی ہے، اس آرٹیکل کے تحت غیر ملکی انسانی امداد کو دوست ممالک کے حوالے سے ملک کی اخلاقی وابستگی کا ایک لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے.

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی تھی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا، گزشتہ امداد میں میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل تھیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جانے کا بھی کہا گیا تھا.

Leave a reply