اوبر ٹیکسی سروس میں بھی قاتل گاڑیاں، مبشر لقمان نے کیا انکشاف

اوبر اور کریم پاکستان میں انسانی جانوں کے لئے غیر محفوظ گاڑیاں استعمال کر رہی ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اوبر نے پاکستان میں انسانی جانوں کے لئے غیر محفوظ کاروں کو چلانے کی اجازت دے رکھی ہے. سوال یہ ہے کیا وہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی اس طرح کی گاڑیاں چلانے کی اجازت دے گی ، کیا ان کمپنیوں نے پاکستان کو منافع سازی کے لئے اور لاقانونیت کے لئے استعمال کرنا ہے .
قاتل گاڑیاں سڑکوں پر، مبشر لقمان نے آواز اٹھائی تو شہریوں نے دعائیں دیں
واضح رہے کہ اوبر اور کریم پاکستان میں ٹیکسی سروس مختلف شہروں میں چلا رہی ہیں
Uber allows vehicles without safety features as taxi in Pakistan… The question is will they allow same or similar vehicles in developed countries? Why make Pakistan a dumping ground and profit making entity only ??
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) May 21, 2019
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے بیٹے کی کار حادثے میں وفات کے بعد سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کاروں مٰیں ائیر بیگز نہ ہونے کے مسئلہ کو اٹھایا تو انہیں عوامی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا.