احمد پور شرقیہ: پولیو ٹیم پر حملہ، ہیلتھ ورکرز کو مَحبُوس کرنے والا گرفتار

اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان )احمد پور شرقیہ شہر میں پولیو مہم کے دوران ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جب یو سی اربن سی کی پولیو ٹیم پر محلہ فتانی میں حملہ کر دیا گیا۔ ملزمان محمد کامران، محمد ارسلان اور دیگر نے پولیو کے قطرے پلانے والی ہیلتھ ورکرز کو اپنے گھر میں قید کر لیا اور ان کے ساتھ مذاق اور مارپیٹ کی۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ کے مطابق، ایل ایچ ڈبلیو فرحینہ شاہین نے شکایت درج کروائی ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ قطرے پلانے کے لیے جب خالق سجاد کے گھر گئی تو اس کی بیوی اور بیٹوں نے ان پر حملہ کر دیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے گھر سے ہیلتھ ورکرز کو آزاد کروایا اور ایک ملزم کامران کو گرفتار کر لیا ہے۔

دوسری جانب اربن سی کی ہیلتھ ورکرز نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہیں پولیس سکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تو مستقبل میں بھی ایسے واقعات پیش آسکتے ہیں اور پولیو مہم متاثر ہوسکتی ہے۔

Comments are closed.