اوچ شریف:ڈیرہ مستی میں تین سالہ بچہ نہر میں گرگیا، ریسکیو آپریشن جاری

اوچ شریف(باغی ٹی وی نامہ نگارحبیب خان ) ڈیرہ مستی میں ایک دل دہلا دینے والی واقعہ میں تین سالہ معصوم بچہ نہر میں گر گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کا آپریشن شروع کر دیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بچہ اپنی ماں کے ساتھ نہر کے کنارے کھیل رہا تھا، جب ماں گھر کے اندر گئی۔ کچھ دیر بعد جب ماں واپس آئی تو بچہ نظر نہیں آیا۔ اس پر گھبرا کر مقامی لوگوں نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔

ریسکیو ٹیمیں نہر کی چوڑائی اور پانی کی گہرائی کو مدنظر رکھتے ہوئے بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔ نہر کی چوڑائی تقریباً 15 فٹ ہے اور پانی کی گہرائی 3 سے 4 فٹ بتائی جاتی ہے۔ اس مشکل صورتحال کے باوجود ریسکیو ٹیمیں نہر کے اردگرد اور پانی کے اندر بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

اس مشکل سرچ آپریشن میں مقامی افراد بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ مل کر بچے کی تلاش میں حصہ لے رہے ہیں۔ تمام لوگ بچے کی جلد بازیابی کے لیے دعا گو ہیں۔

ریسکیو سٹاف کا کہنا ہے کہ وہ بچے کی جلد بازیابی کے لیے تمام ممکنہ کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ریسکیو سٹاف سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.