اوچ شریف: ہائی ایس حادثے میں ایک جاں بحق، تین زخمی

اوچ شریف (باغی ٹی وی، نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف سے بہاولپور جانے والی ہائی ایس گاڑی خان پور مرچاں کے قریب اوور اسپیڈنگ کے باعث حادثے کا شکار ہو گئی۔ گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت سید شہزاد حیدر کے نام سے ہوئی ہے، جو کراچی کے رہائشی تھے۔ زخمیوں میں محمد قاسم، شاذیہ، اور رخسانہ شامل ہیں۔ محمد قاسم اور شاذیہ کا تعلق اوچ شریف سے جبکہ رخسانہ بی بی بہاولپور کی رہائشی ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کی وجہ اوور اسپیڈنگ قرار دی جا رہی ہے۔ شہری حلقوں نے ڈرائیورز سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔