fbpx

برطانیہ کا بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی تاریخوں کا اعلان

لندن : برطانیہ نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں جاری لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا فیصلہ کیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق 17 مئی کے بعد انٹرنیشنل ٹریول کو کھولا جائے گا ۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ برطانیہ میں لاک ڈاؤن ختم ہونے کا منصوبہ سامنے آنے کے بعد ہالیڈے کے منتظر افراد نے تیاریاں شروع کردی ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کا روڈ میپ آتے ہی ہالیڈے بکنگ میں 500 فیصد اضافہ ہوگیا ۔

رپورٹس کے مطابق لوگوں نے جولائی اور اس کے بعد کے مہینوں کیلئے بکنگ کرانی شروع کردی ، یونان ، اسپین اور ترکی ہالیڈے کے پسندیدہ مقامات کی فہرست میں سرفہرست ہیں ۔

واضح رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا تھا کہ 21 جون تک لاک ڈاؤن کی تمام پابندیاں ختم کردی جائیں گی،لاک ڈاؤن 4 مرحلوں میں ختم کیاجائےگا، ہرمرحلےکے درمیان5 ہفتوں کا وقفہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.