گستاخانہ بیانات:برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین کا احتجاج

0
26

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی جانب سے توہین رسالت ﷺ کے خلاف برطانیہ میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بڑی تعداد میں مظاہرین نے احتجاج کیا۔

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق احتجاج میں ہزاروں افرادکی جانب سے شرکت کی گئی اور مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بھارتی حکومت کو گستاخانہ بیانات پر معافی مانگنے پر مجبور کیا جائے-

آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں،وزیر اعظم

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی مرکزی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبرِ اسلام حضرت محمدﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ گفتگو کی تھی جس ے بعد بھارت سمیت دنیا بھر میں مسلمانوں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا –

سعودی عرب، قطر، یو اے ای، ایران اور پاکستان سمیت مختلف ممالک نے بھارتی سفیروں کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی نے بھی بی جے پی رہنماؤں کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ ایسے اشتعال انگیز بیانات کی روک تھام کے لیےفوری اقدامات کیے جائیں بعد ازاں نوپور شرما کو 5 جون کو توہین آمیز ریمارکس پر بی جے پی نے معطل کر دیا تھا۔

بھارت:توہینِ رسالت ﷺ کیخلاف احتجاج کرنے والوں پرپولیس فائرنگ:2 مسلم مظاہرین شہید

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ قومی اسمبلی میں بھارت میں ہونے والے قابل مذمت واقعہ کے خلاف قرارداد مںظورکی جائے وزیر ا عظم نے اسپیکرقومی اسمبلی راجا پرویز اشرف سے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پربات کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی رہنماوں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے سوا ارب مسلمانوں کے دلوں کا خون کیاگیا ، لوگ احتجاج کررہے ہیں۔

اس معاملے پرقومی اسمبلی میں بات ہونی چاہئیے ایوان اس واقعہ کے خلاف قرارداد منظورکرے آقا کریم ﷺسے عقیدت و محبت کے اہم اور نازک معاملے پر ایوان میں بحث کرائی جائے قرارداد کے ذریعے بھارت سمیت پوری دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ آقا کریم ﷺ کی حرمت کے لئے ہم ہر قربانی دینے کو تیار ہیں-

بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جا رہا ہے اور متعدد مسلم ممالک میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی چل رہی ہے۔

صدر پاکستان کی بھارت میں پرامن مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کی پرزور مذمت

Leave a reply