برطانیہ کا ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان

0
23

برطانیہ نے ایسٹر سے پہلے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کااعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی: برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس سے متعلق تمام حفاظتی اقدامات 18مارچ تک ختم کرنے کا اعلان کردیا اور مسافروں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔

سعودی عرب جانے والوں کے لیےاچھی خبرآگئی :پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم

رپورٹ کے مطابق غیر ویکسین شدہ افراد کو سفر سے پہلے کورونا ٹیسٹ بھی نہیں کروانا پڑے گا اور نہ ہی مسافروں کو لوکیٹر فارم جمع کروانے کی ضرورت ہوگی۔

برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹس شاپس نے کہا کہ سفری پابندیاں ختم کرنے کا مطلب ہے کہ پرانے وقت کی طرح دوبارہ سفر کر سکیں گے –

اس سے پہلے برطانیہ نے آئسولیشن کی پابندی بھی ختم کر دی تھی۔

سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پرعائد پابندیاں ختم کردیں

قبل ازیں سعودی عرب نے مملکت میں آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط ختم کردی تھی سعودی عرب نے کورونا کیسز میں کمی آنے کے بعد مملکت میں عائد متعدد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا-

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’ کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے عائد پابندیوں میں نرمی کی گئی ہے۔ مملکت آنے والوں کے لیے پی سی آر ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔‘

کورونا کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بتائی جانیوالی تعداد سے تین گنا زائد ہے

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ’ امور صحت کے نگران اداروں کی جانب سے جاری سفارشات کی روشنی میں متعدد احتیاطی تدابیر میں نرمی کی جارہی ہے حرمین شریفین اور تمام مساجد میں نماز باجماعت کے لیے سماجی فاصلے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم ماسک کے استعمال کی شرط بدستور عائد رہے گی تمام مقامات پر سماجی فاصلے کی پابندی اور کھلے مقامات پرماسک کی پابندی ختم کردی گئی تھی جبکہ بند مقامات پرماسک استعمال کیا جائے گا۔

Leave a reply