اس وقت فنکاروں کی ایک بڑی تعداد عمران خان کو سپورٹ کرتی ہے اور ان کے مطابق عمران خان اس ملک کا ایماندار شخص ہے وہی وزیراعظم کی کرسی پربیٹھنے کا اہل ہے. فنکار بھی عام لوگوں کی طرح دیوانہ وار عمران خان کی حمایت کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر یہ رجحان بہت زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے. عمران خان کو سپورٹ کرنے والے جہاں دیگر فنکار ہیں وہیں ارمینہ رانا خان بھی ہیں جو عمران کی بہت بڑی حمایتی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کو سپورٹی کرتی ہوں اور کرتی رہوں گی ، کیونکہ میں سمجھتی ہوں کہ عمران ہی اس
قابل ہے کہ اسکو سپورٹ کیا جائے اور وہی اس ملک کو چلائے، انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ایک دن کے لئے برطانیہ کا وزیراعظم بننے کا موقع مل جائے تو میں نوازشریف کو گرفتار کرکے پاکستان بھجوا دوں گی تاکہ وہ اس سے حساب کتاب کریں. انہوں نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے میں عمران خان کی حمایت کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، جس کو جو سمجھنا ہے سمجھے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا.