برطانیہ سمیت یورپ میں گرمی کی شدید لہر نے گرمی کے تمام ریکارڈز توڑ دیئے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں 19 جولائی کو تاریخ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.2 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ پہلی بار ہے جب برطانیہ میں 40 سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اس سے قبل برطانیہ میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 2019 میں ریکارڈ کیا گیا تھا جو 38.7 سینٹی گریڈ تھا۔
⚠️ Severe disruption expected on the East Coast Main Line on Wednesday 20 July
🔥 A fire which spread to the railway in Sandy has impacted on our repair and inspection work
📅 Please check before travelling via @nationalrailenq
Find out more here
➡️https://t.co/gfFBfMEiZQ pic.twitter.com/mbcaA7uI36— London King's Cross (@NetworkRailKGX) July 19, 2022
دوسری جانب گزشتہ روز برطانیہ کی نیشنل ریلوے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خطرناک ہیٹ ویو کی وجہ سے روڈ پر نصب ٹرین کے سگنلز کے پگھلنے کی تصاویر شیئر کی گئیں تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانیہ کے قصبے سینڈی میں ایک ریلوے پھاٹک کے قریب سیاہ رنگ کے ٹرین کے سگنلز بظاہر موم کی طرح پگھل گئے۔
اس کے علاوہ ریلوےحکام کی جانب سے مسافروں سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹرین کا سفر کرنے سے قبل روٹ ( راستے) کی جانچ کرلیں کیوں کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے پٹریوں پر آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔
اس سے قبل نیشنل ریل نیٹ ورک نے مسافروں پر زور دیا تھا کہ بہت ضروری ہو تو ہی سفر کریں، ورنہ گھر میں قیام کریں جبکہ 19 جولائی تک شمال مغربی انگلینڈ اور لندن کے درمیان ٹرین سروس معطل رہے گی۔