برطانیہ:1 لاکھ سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے:اہم وجہ سامنے آگئی

0
22

لندن: برطانیہ:1 لاکھ سے زائد شہری جان سے ہاتھ دھوبیٹھے:اہم وجہ سامنے آگئی ،اطلاعات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس انفیکشن سے اموات ایک لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں نہایت مہلک ثابت ہونے والے نئے کرونا وائرس covid 19 سے اموات کی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں، جس کے بعد برطانیہ دنیا کا پانچواں ملک بن گیا جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں برطانیہ میں 1631 افراد کرونا سے چل بسے، جب کہ مزید 20089 افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص کی گئی، جس کے بعد کرونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 89 ہزار 700 سے بھی بڑھ گئی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں 68 لاکھ سے زیادہ افراد کو کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز دی جا چکی ہے، میڈیا رپورٹس کہتی ہیں کہ سخت لاک ڈاؤن اور ویکسی نیشن سے نئے مریضوں میں کمی آ رہی ہے، ویکسین کی 2 ڈوز حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بھی 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Leave a reply