یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے،اقوام متحدہ

0
53

نیویارک: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین میں جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین بحران ہے۔

باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے نگراں ادارے(آئی اے ای اے) کے سربراہ نے بیان میں کہا کہ جنوب مشرقی یوکرین میں زاپورزہیا جوہری پلانٹ کے قریب جنگ سنگین صورتحال ہے۔

ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کی گولہ باری کا نتیجہ خوفناک ثابت ہوسکتا ہے: روس

انہوں نے فریقین سے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ فوری طورپر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے کو زاپوریزہیا میں مشن چلانے کی اجازت دی جائےروس اور یوکرین کی افواج نے جوہری پلانٹ کے قریب جنگ کے دوران ایک دوسرے پر گولہ باری کی ہے۔

فریقین کا کہنا ہے کہ پلانٹ میں تابکار مواد کے ذخیرہ کرنے والے علاقے کے قریب پانچ راکٹ حملے ہوئے۔

دریں اثنا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوترس نے یوکرین کے ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کو خودکشی کے مترادف قرار دیا تھا انہوں نے یوکرین کی جنگ کی طوالت کی جانب سے بھی پریشانی ظاہر کی ہے۔

امریکا میں تیز رفتار چوری کا عالمی ریکارڈ

قبل ازیں روس نے کہا تھا کہ یوکرین زاپو روژیا ایٹمی بجلی گھر پر گولہ باری کرکے یورپ کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخا رووا نے کہا تھا کہ کیف نہ صرف روسی عوام کو نشانہ بنا رہا ہے بلکہ خود یوکرین بھی اس کا ٹارگیٹ بن گیا ہے۔

زاخارووا نے کہا تھا کہ دراصل یوکرین کی قیادت نے پورے یورپ کو یرغمال بنایا ہے اور اپنے نسل پرستانہ نازی اہداف تک پہنچنے کے لئے اس ایٹمی بجلی گھر کو آگ لگانے پر تلا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ یوکرین ان ری ایکٹروں اور ایٹمی ایندھن کے ذخیروں پر گولہ باری کر رہا ہے جہاں پر سرگرمیاں جاری ہیں۔

ایران، روس کو ڈرون استعمال کرنے کی تربیت دے رہا ہے،امریکا

Leave a reply