جنگ زدہ یوکرین میں پھنسا ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق

0
25

کیف: روسی حملے کے بعد یوکرین میں پھنسے ایک اور بھارتی طالب علم جاں بحق ہو گیا-

باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگ زدہ یوکرین میں بھارتی شہری پھنس گئے ہیں جن کی واپسی کے انتظامات اب تک پورے نہیں ہوسکے ہیں۔

اسی دوران خوف، گھبراہٹ اور غیر یقینی صورت حال کے شکار ایک بھارتی طالب علم کو فالج ہوگیا۔ دماغ کی رگ پھٹ جانے کے باعث طالب علم ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہوگیا۔

یوکرین میں کچھ میرے شاہین بچوں کو نقصان پہنچا ہے:لیکن جلد فتح پالیں گے: چیچن صدر

بھارتی ریاست پنجاب سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آنے والے 22 سالہ طالب علم چندن جندال کو اسپتال لایا گیا جہاں دوران علاج اس کی موت واقع ہوگئی۔

خیال رہے کہ دو روز قبل بھی ایک بھارتی طالب علم روسی فوج کا شیل لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا اور یہ طالب علم بھی میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا۔

دو روز میں دو طلبا کی ہلاکت پر بھارتی وزارت خارجہ نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر یوکرین کے شہر خارکیف کو چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

جنگ میں5700 روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں،یوکرین

اس سے قبل بھی خارکیف میں روسی فوج کی شیلنگ میں بھارت سے تعلق رکھنے والا میڈیکل کا طالب علم نوین ہلاک ہوگیا تھا طالب علم نوین کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

نوین کے کلاس میٹ نے بتایا تھا کہ نوین بیکری کی دکان سے سامان لینےکے لیے قطار میں کھڑے اپنی باری کا انتظار کر رہا تھا کہ روسی فوج نے حملہ کردیا اور ایک شیل نوین کو لگا نوین کی ہلاکت کے بعد دیگر بھارتی طلبا کو ہوسٹل سے محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک 900 سے زائد بھارتی یوکرین سے انخلا کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں نوین بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلیم حاصل کرنے یوکرین آیا تھا اور خارکیف نیشنل میڈیکل یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کے چوتھے سال کا طالب علم تھا۔

پیوٹن اس وقت دنیا میں تنہا ہے،امریکہ نیٹو رکن ممالک کی انچ انچ زمین کا دفاع کرے…

Leave a reply