یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا

0
34

یوکرین میں روسی فوجیوں نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔

باغی ٹی وی : برطانیہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سر جیرمی فلیمنگ نے بیان میں کہا کہ یوکرین میں روسی فوج نے غلطی سے اپنا ہی طیارہ مار گرایا۔ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کے حوصلے پست ہیں اور وہ احکامات پرعمل نہیں کررہے ہے۔

ترکی، روس اور یوکرین کے مابین مذاکرات شروع، صدر اردوان کا جنگ بندی پر زور

برطانوی انٹلیجنس چیف نے مزید کہا کہ یوکرین میں روس کے لئے صورتحال انتہائی خراب ہے لیکن صدرپوٹن کے مشیرانہیں سچائی بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ روسی صدرنے یوکرین کے بارے میں غلط اندازہ لگایا تھا۔

انہوں نے کہا یوکرین میں روسی فوجی دلبرداشتہ ہیں ان کے پاس اسلحے کی کمی ہے اوروہ غصے اورمایوسی کے عالم میں اپنے ہی ہتھیار تباہ کررہے ہیں اوراحکامات ماننے سے انکارکررہے ہیں۔

مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا…

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد مختلف یورپی ممالک میں بطور مہاجر پناہ لینے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد اب4 ملین سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔

یو این ایچ سی آر نے کہا کہ 24 فروری سے جاری جنگ کے باعث اب تک 40 لاکھ 19 ہزار سے زائد شہری یوکرین سے رخصت ہو چکے ہیں مہاجرین کی سب سے بڑی تعداد نے ہمسایہ ملک پولینڈ کا رخ کیا ہے۔ جن کی تعداد لگ بھگ 23لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔

یوکرین نےروس سے اہم شہر واپس چھین لیا

ادھر روس اور یوکرین کے تنازع پر امریکی صدر جوبائیڈن اور یوکرینی صدر ولودو میر زیلینسکی کے درمیان ایک گھنٹہ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی دونوں ملکوں کے صدور کے درمیان گفتگو میں یوکرینی فوج کی مدد کے لیے اضافی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جوبائیڈن نے یوکرین کو 50 کروڑ ڈالر براہ راست امداد دینے کا اعلان بھی کیا-

یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن سے مخصوص دفاعی حمایت، پابندیوں کے نئے پیکیج، میکرو فنانشل اور انسانی امداد کے بارے میں بات ہوئی۔

دوسری جانب یوکرینی حکام کی جانب سے کیے گئے دعوے کے مطابق یوکرین کے شہر ارپن میں روسی حملے میں 200 سے 300 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

جبکہ سلوواکیہ نے روس کے 35 سفارتکاروں کو ملک بدرکرنےکا اعلان کیا ہے روس نے یوکرین کےشہر ماریوپول میں شہریوں کے انخلا کے لیے آج سے جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

روس ، یوکرین جنگ : کِک باکسنگ کا عالمی چیمپئن ملک کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک

Leave a reply