یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے،امریکا

امریکا نے روس یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیار فروخت کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو خبردار کردیا،کیونکہ پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے اس تنازع میں روس کو ہتھیار فروخت کیے تو یہ اقدام پیانگ یانگ اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں اضافہ کرسکتا ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ امریکا کو یوکرین اور روس کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل پر شدید تشویش ہے، ہم شمالی کوریا پر زور دیتے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کی ڈیل کے لیے بات چیت کو ختم کرے اور عوامی سطح پر روس کو ہتھیار نہ دینے کے وعدے کی پاسداری کرے۔
جوہانسبرگ میں5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی،درجنوں افراد ہلاک
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکا کو یقین ہےکہ روسی وزیر دفاع نے شمالی کوریا کے رہنما کِم جانگ سے جولائی میں ہونے والی ملاقات میں انہیں ہتھیاروں کی فروخت پر راضی کرنے کی کوشش کی تھی تاہم جان کربی نے روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کی ڈیل سے متعلق ملنے والی انٹیلی جنس معلومات کے بارے میں بتانے سے گریز کیا۔
کربی نے شمالی کوریا کا اپنے سرکاری نام، ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم ڈی پی آر کے پر زور دیتے ہیں کہ وہ روس کے ساتھ ہتھیاروں کے مذاکرات بند کرے اور ان عوامی وعدوں کی پاسداری کرے جو پیانگ یانگ نے روس کو ہتھیار فراہم کرنے یا فروخت نہ کرنے کے لیے کیے ہیں۔
لاہور: دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اورغیرقانونی بس، ویگن و پارکنگ اسٹینڈزکےخلاف کریک ڈاؤن
میڈیا رپورٹس کے مطابق جان کربی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے پہلے روسی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہوا جس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا امریکہ اپنے حریفوں اور مخالفین کو خبردار کرتا رہا ہے، بشمول چین ، یوکرین میں اس کے فوجی حملے میں روس کی مدد کرنے کے خلاف۔