یوکرینی صدر کا کامیاب دورہ امریکہ:مزید 45 ارب ڈالر اور میزائل ملیں گے

واشنگٹن :یوکرینی صدر کا کامیاب دورہ امریکہ:مزید 45 ارب ڈالر اور میزائل ملیں گے،اطلاعات کے مطابق امریکہ کے دورہ پر گئے ہوئے یوکرینی صدر کو امریکہ کی طرف سے بہت بڑا تحفہ دیا گیا ہے اور یھی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ یوکرین کو امریکا سے مزید 45 ارب ڈالر اور میزائل ملیں گے،یوں اب تک امریکا کی جانب سے یوکرین کو امدادی پیکیج کا حجم اب 95 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے امریکی ایوانِ نمائندگان (کانگریس) نے یوکرین کے لیے مزید 45 ارب ڈالر امداد کی منظوری دے دی ہے۔رواں سال فروری میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے یوکرین کی مدد کے لیے 50 ارب ڈالر کی امداد کے پیکیج کا اعلان کررکھا ہے۔
بادشاہ چارلس نے شہزادہ اینڈریو کو بکنگھم پیلس سے نکال دیا
امریکی ایوان نمائندگان (کانگریس) نے 50 ارب ڈالر کے اس امدادی پیکیج کے علاوہ مزید 45 ارب ڈالر کی امداد کی منظوری دے دی ہے۔نیا امدادی پیکج فروری 2022میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے لے کر اب تک یوکرین کو ملنے والی 50 ارب ڈالرز کی امریکی امداد کے علاوہ ہے۔اس طرح امریکا کی جانب سے یوکرین کو امدادی پیکیج کا حجم اب 95 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔
امریکہ اور ترکیہ کےدرمیان حالات کشیدہ ،امریکہ کی سنگین دھمکیاں
اس کے علاوہ امریکا نے روسی حملوں کے مقابلے کے لیے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔رواں ہفتے یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے بھی امریکا کا دورہ کیا تھا۔
امریکا میں موسم سرما کا بڑا طوفان، 10 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم،سینکڑوں…
دوسری جانب برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے اپنی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس کے صدر ولادی میر پیوتن اپنے ملک کی مسلح افواج کی تعداد میں 30 فی صد اضافہ کر کے 15 لاکھ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔روسی صدر نے یوکرین کے ساتھ ہونےوالی محاذ آرائی کے متعلق گفتگو کرتےہوئے کل کہا تھا کہ وہ یوکرین سے جنگ نہیں چاہتے بلکہ یوکرین کے ساتھ ایک برادرملک کا برتاو کرنا چاہتےہیںلیکن یوکرین مغرب کے ہاتھوں استعمال ہورہا ہے اور روس کی سلامتی کےلیے خطرہ بنتا جارہا ہے، روسی صدر کا کہنا تھاکہ اگرمغرب باز نہ آیا توپھرروس اپنے دفاع کےلیے کوئی بھی بڑے سے بڑا اقدام اٹھانے سےگریز نہیں کرے گا