علماء کرام کی کال پر کامیاب ہڑتال ،لاہور،کراچی سمیت متعدد شہروں میں تجارتی مراکز بند

0
31

علماء کرام کی کال پر کامیاب ہڑتال ،لاہور،کراچی سمیت متعدد شہروں میں تجارتی مراکز بند

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد مفتی منیب الرحمان نے پہیہ جام ہڑتال کی کال دی، جس کے بعد آج ملک کے مختلف شہرو ں میں علما کی کال پر تاجروں نے ہڑتال کی ہے

لاہور،اسلا م آباد،کراچی،پشاور ،ملتان سمیت چھوٹے بڑے شہروں میں مارکیٹیں بند ہیں،راولپنڈی میں ہڑتال کے باعث مارکیٹیں اور بازار بند ہیں سانگھڑ سمیت ضلع بھر میں ہڑتال کاروباری مراکز مکمل بند ہے،حیدرآباد کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز میں مکمل طور بند ہیں اسلام آباد کی مختلف مارکٹیں اورکاروباری مراکز بند ہیں، اسلا آباد جی ٹین ون آئی این ٹی سینٹرمیں تاجروں نے بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی اور ریلی بھی نکالی۔

پنجاب کے‌ صوبائی دارالحکومت لاہور میں اہم تجارتی مراکز اچھرہ بازار، انار کلی، حفیط سنٹر،شاہ عالمی بند ہیں،لاہور کی سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے تا ہم بازار مکمل ویران ہیں لاہور کے تاجروں نے مفتی منیب الرحمان کی ہڑتال کی کال کی حمایت کی تھی اور تمام کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا تھا

طویل عرصے بعد کراچی میں کامیاب ہڑتال ہوئی ہے تمام کاروبار بند ہیں، کراچی کی ایمپریس مارکیٹ ریگل چوک الیکٹرونکس مار کیٹ موبائل مارکیٹ،زیب النساء مارکیٹ بولڈن مارکیٹ جوڑیا بازر سمیت شہر کے چھوٹے بڑے کاروباری مرکز بند پڑے ہوئے ہیں ،اندرون سندھ بھی مارکیٹیس بند ہیں، پنجاب کے دیگر شہروں ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد،ملتان، رحیم یار خان، سیالکوٹ، کھاریاں ، جہلم ،میانوالی میں بھی مکمل ہڑتال ہے

ایسے اقدامات کریں گے مغرب گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکے گا،وزیراعظم

احتجاج کا چوتھا روز،کہاں کہاں دھرنا جاری؟

حکومت کی طرف سے پابندی،لاہور ہائیکورٹ نے بھی بڑا جھٹکا دے دیا

پابندی ہم پر نہیں بلکہ عمران خان پر لگے گی، اہم مذہبی رہنما کا دعویٰ

مذہبی جماعت پر پابندی، وفاقی کابینہ سے منظوری ملی یا نہیں؟ اہم خبر

ہمارے شہری پاکستان چھوڑ دیں، فرانس کا اعلان

مذہبی جماعت کا یتیم خانہ چوک میں احتجاج جاری،گرفتاریوں کا خصوصی ٹاسک بھی مل گیا

کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،شیخ رشید

پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

حافظ سعد رضوی سے جیل میں کس کی آج ہو گی ملاقات؟

کاشف چوھدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کا کہنا تھا کہ عشق مصطفی اور ناموس رسالت کیلئے کاروبار تو کیا جان بھی قربان ھے ۔تمام تاجر حضرات اس پرامن شٹر ڈائون ہڑتال میں اپنا کاروبار بند رکھ کر محبت رسول کا اظہار کریں ۔ معاہدہ پر عملدرآمد نہ کرنے کے بعد پیدا ہونے حالات اور جانی ومالی نقصانات کے معاملہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ھیں ۔ فرانس کے سفیر کی حکومتی معاہدہ کے مطابق ملک بدری کا مطالبہ کرنے والوں کے خلاف بلا جواز طاقت کے استعمال کرنے اور پولیس کی سیدھی گولیاں چلانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ھیں لاہور میں پیدا شدہ صورتحال لال مسجد کے واقعہ سے مماثلت رکھتی ہے ۔ک حرمت رسول ﷺ کے تحفظ کے لیے نکلنے والوں کے خلاف حکومت کس ایما پر اور کن کو خوش کرنے کے لیے گولیاں چلوا رہی ہے۔حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کرے اور مسلمانان پاکستان کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچائے۔ ایف اے ٹی ایف کی پاسداری کے لیے حکومت اس حد تک نہ جائے کہ اپنے ہی لوگوں پر تشدد پر اتر آئے۔مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے بےگناہ افراد کو فی الفور رھا کیا جائے۔کسی پارٹی کو کالعدم قرار دینے کا کام سیاسی حکومت کا نہیں بلکہ الیکشن کمیشن یا عدالت کا ہے۔حکومت معاملہ کو افہام تفہیم سے حل کرے ۔ چند جذباتی نوجوانوں کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے عمل کی حمایت نہیں کرتے، مگر اس کی آڑ میں ان پر گولیاں چلانا اور اسے ریاست پر حملہ قرار دے کر انا کا مسئلہ بنانا درست اقدام نہیں۔مغرب کی طرف سے حرمت رسول ﷺپر سوچے سمجھے منصوبہ کے ذریعے اشتعال انگیز حملے ہورہے ہیں ،فرانس میں تو اس عمل کو سرکاری سرپرستی حاصل ہے،مسلمانوں کے جذبات میں اشتعال فطری امر ھے ۔ نبی رحمت ﷺکی ہستی تمام مسلمانوں کے لیے ان کی جان مال، والدین، اولاد سے زیادہ عزیز ہے ان کی گستاخی کسی صورت قبول نہیں۔

Leave a reply