علماء مشائخ کی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری پر رہائی کا مطالبہ

0
20

تحریک لبیک پکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری پرتمام علماء مشائخ نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نالائق حکمرانوں کے فیصلے ملک کوانتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں،علامہ رضوی کو رہا نہ کیا گیا تو ملک بھر کے علماء مشائخ احتجاج کی کال دیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ سعد رضوی کی گرفتاری پر ملک کے مختلف شہروں میں کارکنان کی بڑی تعداد میں سڑکوں پر آگئے اور مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے جبکہ مشتعل کارکنان کی جانب سے مختلف علاقوں میں احتجاج کے باعث مارکیٹس اور اطراف کی دکانیں بند کرادی گئیں۔ ٹاور پر مشتعل مظاہرین کی جانب سے پولیس پپتھراؤ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی جانب سے تحریک تحفظ ختم نبوت کے تحت 20 اپریل کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے لائحہ عمل کے اعلان اور لاہور میں گرفتاری کے بعد کراچی میں ان کے حامی احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پرآگئے اور شہرکے مختلف مقامات پردھرنے دیئے ۔

Leave a reply