علمائے کرام کا شکریہ جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کیا ، ترجمان پاک فوج
علمائے کرام کا شکریہ جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کیا ، ترجمان پاک فوج
باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عوام میں شعور پیدا کرنے کا حق ادا کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ میڈیا بریفنگ کے دوران پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر وباء کے خلاف کام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کے علماء کرام کا شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے اس نازک وقت اور سنگین حالات میں پوری قوم کو اتحاد کا پیغام دیا، رنگ ونسل سے بالاتر ہو کر کورونا کا مقابلہ کرنا ہو گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علمائے کرام ان حالات میں بہت ذمہ داری دکھائی ہے۔ اچھے مسلمان ہونے کے ناطے اپنے اردگرد کےافراد کو محفوظ بنانا ہمارا اولین فریضہ ہے.ان کا کہنا تھا کہ آج جمعہ کا دن ہے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے اللہ ہمیں کورونا وائرس سے نجات دلائے، حکومت اس وقت بر وقت اقدامات کر رہی ہے۔ بدلتی صورتحال کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کورونانےعالمی ماحول کویکسربدل کررکھ دیاہے۔
میجر جنرل بابر افتخار کا مزید کہنا تھا کہ تمام پیرا میڈیکل سٹاف، ڈاکٹر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھی شکر گزار ہیں جو اس مشکل وقت میں ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ اس جنگ کو جیتنے میں ہمیں میڈیا کا پھر پور تعاون درکار ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ تمام صوبوں کی طرف سےانفارمیشن اور اطلاعات نینشنل کمانڈ آپریشن سنٹر کو فراہم کی جاتی ہے۔ یہ این سی سی کے تحت کام کر رہا ہے، یہ ایک ون ونڈو سینٹر ہے ۔ اس کی سربراہی وفاقی وزیر اسد عمر کر رہے ہیں۔ صوبوں کی جانب سےاطلاعات سنٹرکو فراہم کی جاتی ہیں۔
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ اس وقت عوام سے اپیل ہے کہ گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں، کورونا وائرس کی وباء دنیا بھر میں پھیل چکی ہے۔ صوبائی حکومتوں کو بھر پور تعاون فراہم کررہے ہیں، 38دنوں میں قوم نےاس چیلنج کابخوبی مقابلہ کیاہے۔ افواج پاکستان ملک کے کونے کونے میں موجود ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے، انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات دیں کہ ذخیرہ مافیا کی سرکوبی کی جائے جبکہ اسد عمر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ورکنگ پلان دیں تاکہ عملدرآمد ہو۔
انہوں نے کہا کہ آٹے کی قلت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس سلسلے میں وزیر اعظم نے گندم کی کٹائی سے متعلق بروقت اقدامات کے لیے ہدایات کیں اور کہا ہے کہ آٹے کی قلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔