علماء کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی، اسپیکر قومی اسمبلی
علماء کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی، اسپیکر قومی اسمبلی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے معروف عالم دین مولانا طیب طاہری کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی،مسلم امہ کو درپیش چیلنجز اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مولانا طیب طاہری کی دین کے لیے خدمات کو سراہا
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ علماء کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کی راہنمائی کی،مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کے حل کے لیے مسلم ممالک میں اتحاد ناگزیر ہے۔
مولانا طیب طاہری کا کہنا تھا کہ خطے میں امن اور مسلم ممالک میں اتحاد کے لیے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ بدقسمتی سے کچھ عناصر اپنے ذاتی مقاصد کے لیے دین کو استعمال کر رہے ہیں۔ اللہ کے دین کو گھر گھر پہنچانا میری زندگی کا مشن ہے۔
مولانا طیب کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی تعداد میں میرے شاگرد پوری دنیا میں دنیا کا کام کر رہے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے امیر جماعت اشاعت التوحید والسنت مولانا طیب طاہری کی دینی خدمات کو سراہا،اسپیکر قومی اسمبلی نے مولانا طیب کی ملک میں امن کو کوششوں کو بھی سراہا