جب سے معروف کرکٹر شعیب اختر کی زندگی پر فلم بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے تب سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ وہ اپنے پسندیدہ کرکٹ ہیرو کی زندگی پر بننے والے فلم کو دیکھیں گے اور انہیں ایسی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی جن کے بارے میں وہ آگاہی نہیں رکھتے۔ شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم کا نام راولپنڈی ایکسپریس ہے جس میں مرکزی کردار کے لئے عمیر جسوال کاانتخاب کیاگیا تھا اور عمیر اس حوالے سے کافی پرجوش بھی تھے ان کا کہنا تھا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ بن رہا ہوں تاہم اس ھوالے سے تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ عمیر جسوال نے شعیب اختر کی بائیو پک میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے ، انہوں نے کہا ہے کہ میں اس فلم میں
کام نہیں کروں گا میں اس پراجیکٹ سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں ، کچھ ذاتی اور کری ایٹیو ایشوز کی وجہ سے میں نے اس فلم سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اب سے پراجیکٹ کا حصہ نہیں ہوں نہ ہی اس سے متعلق کسی خبر کا حصہ ہوں ، میں پھر بھی اس فلم کی تمام ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ان کا یہ پراجیکٹ کامیابی سے ہمکنار ہو۔ اس فلم میں عمیر جسوال کے بعد کس کا انتخاب کیا جائیگا اسکی تفصیلات ابھی آنا باقی ہیں۔یاد رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر ایم فراز قیصر ہیں۔