fbpx

کرکٹر عمر اکمل فکسنگ کیس ، ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع

کرکٹر عمر اکمل فکسنگ کیس عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کیس کی ڈیڈ لائن میں ایک بار پھر توسیع کر دی

عمر اکمل کیس کا فیصلہ اب 19 فروری تک سنایا جائے گا کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے پی سی بی اور عمر اکمل کو آگاہ کر دیا عمر اکمل کیس کا فیصلہ 29 جنوری تک سنایا جانا تھا عالمی عدالت نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ یکم دسمبر کو محفوظ کیا تھا پی سی بی اور عمر اکمل نے آزاد ایڈجیوڈیکٹر کے فیصلہ کو عالمی عدالت میں چیلنج کیا تھا آزاد ایڈجیوڈیکٹر نے عمر اکمل کی36 ماہ کی سزا کم کرکے 18 ماہ کی تھی

عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی اپیل پر بڑا فیصلہ سنا دیا

ق پی سی بی نے کرکٹر عمر اکمل کی سزا میں کمی کے فیصلے کو چیلنج کردیا

کرکٹر عمر اکمل کی بابا فرید کے مزار پر حاضری

گھر چار افراد آئے اور عمر اکمل نے انہیں گرفتار کروا دیا

واضح رہے کہ اٹھارہ اگست 2020 کو کرکٹر عمر اکمل کی 3 سالہ سزا میں کمی کی استدعا منظور کر لی گئی تھی،سزا 3سے کم کرکےڈیڑھ سال کر دی گئی،عمر اکمل کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سنایا گیا تھا انڈیپینڈنٹ ایڈجیو ڈیکٹر جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر نے کیس پر فیصلہ سنایا ،عمر اکمل نے تین سالہ پابندی کے خلاف اپیل کی تھی 13 جولائی کو سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرنے بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرعمر اکمل کیس پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،

27 اپریل کو جسٹس (ر) فضلِ میراں چوہان نے بطور چیئرمین ڈسپلنری پینل دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی شق 2.4.4 کی خلاف ورزی کرنے پر عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائدکی تھی۔‏ جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھرکی جانب سے فیصلہ سنانے تک پی سی بی اس معاملے پرمزید تبصرہ نہیں کرے گا۔‏