عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

0
30

عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کی تاریخ کا اعلان ہو گیا

باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فقیر محمد کھوکھر کو انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔وہ عمر اکمل کی جانب سے دائر اپیل پر سماعت کریں گے۔دو مختلف مواقع پر پی سی بی کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے کے سبب عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد ہے۔

اب اس اپیل کی سماعت کے لیے تاریخ کا تعین انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹر کریں گے۔جونہی تاریخ کا فیصلہ ہوگا،پی سی بی اس کاا اعلان کردے گا. اس سے قبل کرکٹر عمر اکمل نے ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم کی خدمات حاصل کرلیں. عمر اکمل کے خلاف لگائی جانی والی پابندی پر ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم نے تیاری شروع کر دی. ڈاکٹر بابر اعوان لا فرم عمر اکمل کے خلاف عائد پابندی کو چیلینج کرے گی. پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل پر تین سال کی پابندی عائد کر دی تھی. عمر اکمل نے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پی ایس ایل میں بوکیوں سے رابطے سے بروقت آگاہ نہیں کیا
عمر اکمل پر پی سی بی کی سیکورٹی اینڈ ویجلنس ڈیپارٹمنٹ نے سزا سنائی تھا

Leave a reply