اداکار عمر شریف کے بیرون ملک علاج معالجے کے لیے ایئر ایمبولینس کی آمد منگل کو متوقع ہے-
باغی ٹی وی:تفصیلات کے مطابق میڈیکل ایئرکرافٹ کی لینڈنگ اور روانگی کے لیے سی اے اے سے پیشگی اجازت لے جائے گی عمر شریف کی بیرون ملک روانگی کے لیے ایئرایمبولینس کی آمد آج متوقع تھی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل سٹاف کے ہمراہ کراچی پہنچنے والی ایئرایمبولینس کی جناح ٹرمینل آمد منگل کو متوقع ہے۔
عمر شریف کے علاج کے لئے سندھ حکومت نے چار کروڑ روپے جاری کردیئے
عمر شریف کی امریکہ روانگی کے حوالے سے درکار تمام دستاویزات جمع کروائی جا چکی ہیں اتوار کی تعطیل کے سبب پیر سے ان کی روانگی کے معاملات کو تیزی سے نمٹایا جائے گا جس میں ایئرایمبولینس کمپنی کو ڈالرز میں ادائیگی کے علاوہ دیگر معاملات شامل ہیں۔
حکومت سندھ نے عمر شریف کے لیے ایئر ایمبولینس کا انتظام کردیا
ایئر ایمبولینس کی آمد سے قبل جناح ٹرمینل پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت باقاعدہ طور پر سی اے اے حکام سے پیشگی لی جائے گی جبکہ کراچی سے امریکا کے درمیان 18 گھنٹے کی پرواز کے بیرون ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر ری فیولنگ کا شیڈول بھی طے کیا جائے گا۔
میڈیکل پرواز کے ہمراہ ان کا بیٹا جواد عمر شریف اور خاندان کا ایک اور فرد بھی روانہ ہوگا، علاج امریکہ کے جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں ہوگا۔
بھارتی فنکار بھی عمر شریف کی علالت پر تشویش میں مبتلا ، وزیراعظم پاکستان سے مدد کی…
واضح رہے کہ ق عمر شریف نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے درحقیقت وزیراعظم عمران خان علاج میں مدد کی اپیل کی تھی جس پر وزیراعظم کی طرف سے نوٹس بھی لیا گیا تھا۔
اداکار عمرشریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے علاج کے لیے امریکہ جانے کامشورہ دیا ہے،ہمیشہ فلاحی کاموں میں وزیراعظم کی آواز پر لبیک کہتا رہاہوں،امید ہے کہ اس مشکل وقت میں وزیراعظم عمران خان مدد کریں گے-
اداکار عمرشریف نے وزیراعظم سے اپیل کر دی
وزیراعظم ہاؤس کیطرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے عمر شریف کے بیرون ملک علاج کا تمام خرچ اٹھانے کی پیشکش کر دی ہے۔