ٹرمپ کی عمان کے ذریعہ ایران کو پیغام بھیجنے کی رپورٹیں درست نہیں، امریکی وزارت خارجہ

امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عمان کے ذریعہ ایران کو پیغام بھیجنے سے متعلق رپورٹیں درست نہیں ہیں.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ ترجمان مورگن آرٹاگس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کہ یہ تمام رپورٹیں غلط ہیں اور یقینی طور پر ایران کی جانب سے کئے جانے والے پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو چاہیے کہ وہ امریکی سفارت کاری کا جواب سفارتی طریقہ سے ہی دے.
واضح رہے کہ قبل ازیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حوالہ سے یہ خبر آئی تھی کہ انہوں نے عمان کے ذریعہ ایران کو حملہ کی وارننگ دی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے کسی بھی بات چیت سے انکار کیا گیا تو اب امریکہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران کو پیغام بھیجنے کی اطلاعات درست نہیں ہیں.