عمرہ بکنگ، پی آئی اے پالیسی،کرایہ کا اعلان کر دیا

0
25

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے عمرہ پالیسی 2020 کا اعلان کردیا

پی آئی اے نے پاکستان سے جدہ اورمدینہ منورہ جانے کے لئے عمرہ پالیسی کا اعلان کردیا ہے جو کہ 31 دسمبر 2020 تک لاگو رہے گی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی سے اکانومی کلاس کا ریٹرن کرایہ بشمول ٹیکسس 91000 روپے ہوگا۔ پاکستان کے دیگر شہروں سے اکانومی کلاس کا کرایہ بشمول ٹیکسس 96000 روپے ہوگا، جدہ اورمدینہ منورہ سامان کی زیادہ سے زیادہ حد 36 کلو فی کا ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایگزیکٹو اکانومی کے لئے بیگیج الاؤنس دو بیگ 40 کلوگرام مقررکیا گیا ہے جبکہ شیرخوار کی مد میں 10 کلوگرام بیگیج الاؤنس کی اجازت ہوگی۔ مسافروں کو 5 لیٹر زم زم سامان کے ساتھ اضافی لانے کی اجازت بھی ہوگی۔

پی آئی اے نے گروپ بکنگ بھی شروع کردی ہے جس کے تحت کم ازکم 10 مسافروں کا گروپ ہونا لازمی ہوگا، تمام مسافروں کوسفر سے کم ازکم 7 دن قبل ایک مفت چینج آف بکنگ کی اجازت بھی ہوگی۔ عمرہ کے ٹکٹ پی آئی اے نیٹ ورک پرفروخت کے لئے دستیاب ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق زائرین اپنی روانگی سے قبل پرواز کی نشستیں پیشگی بک کروائیں گے جبکہ زائرین کی واپسی اور روانگی کی تبدیلی کی صورت میں اضافی چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ مقررہ تاریخ پرسفر نہ کرنے والے زائرین کو 125 ڈالرز ادا کرنا ہونگے۔ ٹکٹ ریفنڈ کروانے کی صورت میں 100 ڈالرز رقم میں سے کٹوتی ہوگی ۔

اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان

بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

وزیراعظم کا عزم ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری نہیں ری سٹکچرنگ کرنی ہے،وفاقی وزیر ہوا بازی

860 پائلٹ میں سے 262 ایسے جنہوں نے خود امتحان ہی نہیں دیا،اب کہتے ہیں معاف کرو، وفاقی وزیر ہوا بازی

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

کراچی میں پی آئی اے طیارے کا حادثہ یا دہشت گردی؟ اہم انکشافات

طیارے کا کپتان جہاز اڑانے کے قابل نہیں تھا،مبشر لقمان کھرا سچ سامنے لے آئے

اگلی سپر پاور چین ہو گا، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کے اہم انکشافات

پی آئی اے بورڈ میں ڈائریکٹرز کی تقرری،نامزدگی کی منظوری

Leave a reply