عمرہ زائرین 3 ماہ تک سعودی عرب میں قیام کرسکیں گے، بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام کا آغاز

0
39

ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی معیاد اب ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی۔

باغی ٹی وی : سعودی عرب کے وزیرحج اورعمرہ ڈاکٹر توفیق الربیع نے بیان میں کہا کہ دنیا کے تمام ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے ویزے کی مدت ایک سے بڑھا کر 3 ماہ کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب 3 ماہ تک مملکت میں قیام کرسکیں گے۔ آن لائن پلیٹ فارم ’نسک ‘ کے ذریعے عمرہ اور زیارت ویزوں کا اجرا آسان کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حرمین شریفین کی اتھارٹی نے بزرگ افراد کی سہولت کیلئے پروگرام ’’توقیر‘‘ شروع کردیا۔ مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کے تحت شروع کئے گئے اس اقدام میں سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرکے معمر افراد کو کئی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

امریکہ اور ایران کے درمیان منجمد اثاثوں کے بدلے میں قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے

ان خدمات میں معمر افراد کی عبادت ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا، ان کو آرام پہنچانا اور انہیں خوش و خرم رکھنے کا بندوبست کرکے ان کے دورہ کو یادگار بنانا شامل ہے۔

مسجد نبوی اورمسجد حرام کےامور کے جنرل صدر شیخ ڈاکٹرعبدالرحمٰن السدیس نے مسجد الحرام کےزائرین کو بہترین سماجی، رضاکارانہ اور انسانی خدمات فراہم کرنے کے اس پروگرام کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا مسجد حرام میں صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

امریکا نے بھارتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی

Leave a reply