سعودی عرب نے عمرہ زائرین کوسہولیات فراہم کرنےکیلئے ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم لانچ کردیا

0
30

سعودی عرب نے معتمرین اور مسجد حرام اور مسجد نبوی آنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم لانچ کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : عرب خبررساں ادارے” العربیہ” کے مطابق سعودی وزیر حج و عمرہ نے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم تمام سرکاری شعبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرکے حرمین شریفین آنے والوں کے کاموں کو مزید آسان بنا دے گا –

معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر شیخ یوسف القرضاوی قطر میں انتقال کرگئے

’’ منسک‘‘ کے ذریعہ سے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین الیکٹرانک طریقہ سے ویزا حاصل کر سکیں گے۔ پلیٹ فارم کا مقصد سعودیہ کے باہر رہنے والوں کیلئے کی دو مقدس ترین مساجد تک رسائی کو آسان بنانا ہے۔

متعدد سرکاری اداروں کے ساتھ انضمام کے باعث یہ پلیٹ فارم عمرہ اور حرمین شریفین کی زیارت کو آسان کردے گا۔ اللہ کے گھر آنے والوں کو اس مقدس روحانی سفر میں زیادہ سہولیات میسر آ جائیں گی۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم کو سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے شروع کیا۔ مکہ اور مدینہ آنے والوں کی اس پلیٹ فارم کے ذریعہ بہتر خدمات بھی ’’ سعودی وژن 2030 ‘‘ کے پروگراموں میں سے ایک ہیں۔

9 سالہ طالبہ نے آئی او ایس ایپ تیار کر لی

’’منسک‘‘ پلیٹ فارم کے ذریعہ عمرہ کرنے کے خواہاں افراد کو ضروری ویزا اور پرمٹ جاری کیا جائے گا۔ یہ بکنگ الیکٹرانک طریقہ سے ہوگی۔ پلیٹ فارم کے ذریعہ دیگر خدمات کی ایک رینج بھی مہیا کی جارہی ہے

انہوں نے واضح کیا کہ پہلے سے موجود ’’ مقام‘‘ پلیٹ فارم بھی اس وقت تک کام کرتا رہے گا جب تک یہ یقین دہانی نہ کرلی جائے گی کہ اس کی تمام سہولیات ’’منسک‘‘ پلیٹ فارم پر منتقل ہوگئی ہیں۔

قندھار: اجتماعی قبر سے 12 افراد کی لاشیں برآمد

Leave a reply