اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے، وزیراعظم

0
53

وزیر اعظم عمران خان نے یوم حق خوداردیت کے موقع پر پیغام‏ میں کہا ہے کہ آج کا دن منانے کا مقصد اقوام متحدہ کو اس کا وعدہ یاد دلانا ہے اقوام متحدہ کشمیریوں کے ساتھ حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے –

باغی ٹی وی : وزیر اعظم عمرا ن خان‏ نے کہا کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت کی جدوجہد کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں،کشمیری عوام 73 برس بعد بھی دیرینہ حق کے حصول کے لیے ثابت قدم ہیں کشمیری عوام تین نسلوں سے حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارتی ظلم و جبر کے باوجود کشمیریوں کا حوصلہ قائم ہے-

قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا

عمران خان‏ نے کہا کہ نوے ہزار بھارتی فوجیوں کی موجودگی نے مقبوضہ وادی کو کھلی جیل میں تبدیل کر دیا ہے،حق خود ارادیت کے حصول کے لیے پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا،بھارت نے کشمیریوں کو خوراک،صحت اور آزادی جیسے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے-

سپریم کورٹ نے کینٹ بورڈز کو نجی اسکولز سیل کرنے سے روک دیا

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے حق استصواب رائے کے دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ استصواب رائے بنیادی حقوق میں سے ایک ہے اقوام متحدہ کا تنازعہ جموں و کشمیر استصواب رائے سے حل کرانے کے وعدے کو 73 برس ہو گئے-

ماضی میں سڑکیں عوام کے فائدے کیلئے نہیں بلکہ پیسہ بنانے کیلئے بنائی جاتی تھیں،وزیر اعظم

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی‏ نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا غیر قانونی قبضہ اس حق کا انکار ہے کشمیریوں کی تین نسلوں نے اپنی منصفانہ جدوجہد کے لئے عظیم قربانیاں دیں بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کے بعد جموں و کشمیر میں فوجی تسلط کو مستحکم بنانے میں مصروف ہے-

راولپنڈی:ایس ایچ او کہوٹہ کی گاڑی پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019 سے جعلی مقابلوں،نام نہاد چھاپوں میں 500 سے زائد کشمیری شہید ہو چکے،عالمی برادری کشمیریوں کی بنیادی آزادیوں اور بنیادی انسانی حقوق کی حمایت کرے،اقوام متحدہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دینے کا اپنا وعدہ پورا کرے پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی حمایت میں ان کے شانہ بہ شانہ کھڑا ہے-

بھارت کو نرمی دکھانا کشمیر سے غداری کے مترادف ہے ،شاہ محمود قریشی

Leave a reply