ماحولیاتی تبدیلیوں کامقابلہ:اقوام متحدہ میں سائیکل چلانے کو فروغ دینے کی قرار داد منظور

0
47

اقوام متحدہ میں ماحولیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے سائیکل چلانے کو فروغ دینے کی قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

باغی ٹی وی : ” فوربز” کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 193 ارکان نے 15 مارچ کو ایک قرار داد منظور کی جس میں کہا گیا تھا کہ سائیکل موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک ہتھیار ہے۔

مس یونیورس 2021 کا تاج مس پولینڈ کے سر پر سج گیا

ترکمانستان کی طرف سے پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی تاہم جنرل اسمبلی سے مںظور کی گئی دیگر قراردادوں کی طرح اس پر بھی رکن ملکوں کے لیے عمل درآمد لازمی نہیں۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے شہری اور دیہی علاقوں کی پبلک ٹرانسپورٹ میں سائیکل کو شامل کیا جائے سڑک پر سائیکل چلانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو بڑھایا جائے ۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سائیکل کی سواری کے فروغ سے دیرپا ترقی اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے لہذا دنیا بھر میں قومی ترقی کی پالیسی اور پروگرام میں سائیکل کے فروغ کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

مہنگائی میں ہو شربا اضافہ: سری لنکا میں مظاہرین نے صدارتی دفتر پر دھاوا بول دیا

واضح رہے کہ 2013 میں صدر گربنگولی بردی محمدوف نے تمام شہریوں کو بائک خریدنے کا حکم دیا اقوام متحدہ کی جانب سے سالانہ ورلڈ بائیسکل ڈے کے قیام کے پیچھے وسطی ایشیائی ہرمٹ ریاست کا ہاتھ تھا اس سال 3 جون کو بائیسکل کاپانچواں عالمی دن منایا جائے گا-

سعودی عرب کا مبینہ طور پر تیل کی فروخت ڈالر کی بجائے یوآن سے کرنے پرغور

سائیکل چلانے کے صحت پر اثرات:

سائیکل چلانا ایک ایسی صحت مند سرگرمی ہے جو بچوں اور بڑوں کے لیے یکساں مفید ہے۔ اس سے جسمانی تندرستی اور چستی حاصل ہوتی ہے جبکہ بچوں کو مستعد رہنے اور توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سائیکل ایک سادہ، سستی، قابل اعتماد، صاف ستھری اور ماحولیاتی لحاظ سے پائیدار ذرائع آمدورفت ہے، جو ماحولیاتی انتظام اور صحت کو فروغ دیتی ہے۔ دو صدیوں سے استعمال ہونے والی سائیکل کی اہمیت، انفرادیت اور استعداد کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 12اپریل 2018ء کو فیصلہ کیا کہ ہر سال 3جون کو دنیا بھر میں ’سائیکل کا عالمی دن‘ منایا جائے گا۔

اس دن دنیا بھر میں اس مقصد کے لیے عالمی ادارہ جسمانی اور دماغی صحت اور تندرستی کو مستحکم کرنے اور معاشرے میں سائیکل چلانے کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے قومی اور مقامی سطح پر سائیکلنگ ایونٹس کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایفل ٹاور کی اونچائی میں مزید اضافہ کیوں کیا گیا؟

سائیکل چلانا جسمانی ورزش کی بہترین قسم ہے جو اچھی صحت یقینی بنانے کے ساتھ ہر عمر کے افراد کے لیے مفید ہے۔ سائیکلنگ انسانی جسم کے مدافعتی نظام کو طاقتور بنانے کے ساتھ مختلف اقسام کے کینسر سے بھی بچاتی ہے۔ سائیکل چلانے سے پٹھوں میں لچک اورمضبوطی آتی ہے اور جوڑوں کی حرکت بہتر ہوتی ہے جبکہ اسٹیمنا بھی بڑھتا ہے۔

سائیکل چلانا دل کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ہے اور یہ انسان کو امراض قلب کی مختلف بیماریوں سے بچاتی ہے۔ سائیکل چلانے سے دل، خون کی نالیاں اور پھیپھڑے سب مشق کرتے ہیں اور کچھ وقت گزرنے کے ساتھ ہی سانس گہرا ہونے لگتا ہے اور جسم میں حرارت پیدا ہوتی ہے جو کہ صحت کے لیے فائدے مند ہوتا ہے۔

سائیکل چلانا جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔ اس سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے جبکہ تشویش اور یاسیت گھٹتی ہے۔ اس کے علاوہ ذہنی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان بھی کم ہوتا ہے۔

مودی حکومت متنازعہ فلم ”کشمیرفائلز”کشمیریوں‌ کی جان کوخطرات:فتنہ پیدا ہونے کاڈر

ہر عمر میں، جسمانی طور پر متحرک رہنے کے فوائد کہیں زیادہ ہوتے ہیں 2015ء میں ہالینڈ کی یونیورسٹی آف یوٹریچٹ میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ سائیکل چلانے والے دیگر افراد کے مقابلے میں نہ صرف صحت مند ہوتے ہیں بلکہ ان سے لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔

یونیورسٹی کے محقق کالیجن کیمفیوس کے مطابق ایک گھنٹہ سائیکل چلانے والے افراد اپنی زندگی میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کر لیتے ہیں تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو لوگ ہفتے میں 74منٹ سائیکل چلاتے ہیں وہ سائیکل نہ چلانے والوں سے 6ماہ زیادہ زندگی جیتے ہیں۔

سائیکلنگ کے ذریعے بڑی تعداد میں کیلوریز جلائی جاسکتی ہیں۔ وزن کم کرنے کےخواہشمند افراد کے لیے یہ ایک بہترین ورزش ہے جو جسم میں موجود زائد کیلوریز جلانے میں معاون ہو تی ہے۔ اس سے جسم میں خوراک کی تحلیل کی رفتار بڑھتی اور چربی پگھلتی ہے تحقیق کے مطابق ایک گھنٹہ مسلسل سائیکل چلانے سے 300کے قریب کیلوریز جلائی جاسکتی ہیں۔

امریکا میں نشہ آور ادویات کی فروخت میں ملوث 16 معالجین کو قید کی سزا

Leave a reply