اقوام متحدہ نے افغانستان کے لئے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے

0
25
اقوام-متحدہ-نے-افغانستان-کے-لئے-ہنگامی-فنڈز-جاری-کر-دیئے #Baaghi

افغانستان میں اسپتالوں کی گھمبیر صورتحال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے ہنگامی فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

باغی ٹی وی :اقوام متحدہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں اسپتالوں کی خراب ہوتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر 45 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد جاری کر دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹر مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ادویات، طبی سامان اور ایندھن ختم ہو رہا ہے بنیادی نظام ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے لازمی ہیلتھ کیئر ورکرز تک کو تنخواہوں کی ادائیگی رک چکی ہے۔

لڑکیوں کے اسکول جانے سے متعلق قوائد و ضوابط بنا رہے ہیں منفی پروپیگنڈے سے پرہیز…

افغانستان کو ملنے والی بین الاقوامی امداد بند ہونے سے نظام صحت تقریباﹰ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور اسپتالوں میں کام کرنے والا کافی زیادہ عملہ بھی غیرحاضر ہے-

مارٹن گریفتھس کا کہنا تھا کہ کسی بھی بڑے بحران سے بچنے کے لیے اقوام متحدہ نے اپنے مرکزی ایمرجنسی فنڈ سے مالی امداد جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے افغانستان کے ہیلتھ کیئر ڈیلیوری سسٹم کو گرنے دینا تباہ کن ہو گا ملک بھر کے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی سے انکار کر دیا جائے گا۔

مارٹن گریفتھس کے مطابق یہ مالی امداد اقوام متحدہ کے پارٹنر اداروں اور غیرسرکاری تنظیموں کی مدد سے فراہم کی جائے گی تاکہ رواں برس کے اختتام تک کوویڈ سینٹرز اور اسپتالوں کو چلایا جا سکے مشکل کی اس گھڑی میں اقوام متحدہ کا ادارہ افغان شہریوں کے ساتھ کھڑا ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

بڑی پیشرفت،افغان طالبان نے شاہین کو اقوام متحدہ میں اپنا سفیر نامزد کردیا

واضح رہے کہ اس اعلان سے ایک روز پہلے عالمی ادارہ صحت کے ایک وفد نے طالبان کے نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی تھی جس میں ملا عبدالغنی برادر کا کہنا تھا کہ اگر امداد نہ ملی تو ہسپتال بند ہو جائیں گے اور اگر ایسا ہوا تو طالبان حکومت کورونا وائرس اور پولیو جیسی بیماریوں سے لڑنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مدد نہیں کر سکے گی۔

افغانستان میں طالبان کی حکومت کے قیام کے بعد عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے پہلا دورہ کیا تھا، عالمی ادارہ صحت کے سربراہ دورۂ کابل کے دوران اعلی حکام سے بھی ملاقات کی

چند روز قبل اقوام متحدہ نے افغانستان کے پڑوسی ممالک سے اپیل کی تھی کہ وہ اپنی سرحدوں کو کھلا رکھیں کیونکہ وہاں موجود بحران کے سبب تقریباً 5 لاکھ افغانی اپنا ملک چھوڑ سکتے ہیں اقوام متحدہ کے ادارے عالمی ادارہ صحت نے بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ افغانستان میں میڈیکل سپلائی میں نہ صرف کمی آرہی ہے بلکہ وہاں میڈیکل اسٹاف کی بھی قلت پیدا ہو سکتی ہے-

کابل ایئر پورٹ بین الاقوامی پروازوں کیلیے کھل گیا، اہم شخصیت کابل پہنچ گئی

Leave a reply