دنیابھرمیں ایک کروڑافراد خسرےکاشکارہیں، پاکستان بھی متاثر،عالمی ادارے کی رپورٹ

0
30

نیویارک :اقوام متحدہ کی رپورٹ کےمطابق دنیابھرمیں ایک کروڑافرادخسرےکاشکار ہیں،اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خسرے کی بیماری سر اٹھارہی ہے ۔ جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔عالمی ادارہ صحت کےڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم نےکاکہناہےکہ دنیا میں 1 کروڑ افراد خسرے کا شکار ہیں جس میں سے تقریبا 14 لاکھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

نیوزی لینڈمیں آتش فشاں پھٹنےسے 5سیاح ہلاک، درجنوں زخمی اوردرجنوں ہی لاپتہ

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال 2018 میں خسرہ سے ہلاک ہونے والوں کی بڑی تعداد کو خسرہ سے بچاو کے مطلوبہ ٹیکے نہیں مل سکے۔ ڈاکٹر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بچوں کی ہے جن کی عمریں 5 سال سے کم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ خسرہ سے ویکسین کے ذریعے بچا جا سکتا ہے، اس طرح کے مرض سے کسی بھی بچے کاہلاک ہونا درحقیقت بچوں کو تحفظ فراہم کرنے میں اجتماعی ناکامی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نومبر تک کے ابتدائی اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ خسرہ سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہو چکی ہے۔

سٹیزن شپ بل،مسلمان اورمشاعرہ…از..عزیراحمد

بین الاقوامی ادارہ برائے صحت کے مطابق خسرے کے پاکستان میں تقریباً10540 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6494مریضوں میں میں بیماری کی تصدیق ہوئی۔ اس فہرست کے مطابق دوسرا نمبر افغانستان کا ہے جہاں 1511مریضوں میں خسرہ کی وباء کی شناخت ہوئی۔ جب کہ شام میں 513مریضوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2017میں ان 22ممالک سے 6494خسرے کے کیسز سامنے آئے جن میں سے 65پاکستان کے تھے۔ اقوام متحدہ عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق 2016ء سے پاکستان میں خسرہ کی رپورٹ شدہ کیسز میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ رواں برس اب تک 98ہزار زائد خسرے کے کیسز سامنے آچکے۔ پنجاب 11ہزار 339بچے ٗ سندھ 7ہزار 483ٗ خبیر پختونخواہ 9ہزار 975اور بلوچستان میں 1ہزار 567بچے خسرے کی بیماری کا شکار ہوئے۔

پنجاب حکومت نے زلزلہ برپا کردیا،تاریخ کے بڑے تبادلے،86 اعلیٰ‌ افسران تتربتر

جن میں سے جنوری سے اگست تک 216بچے خسرہ کی وباء سے جان کی بازی ہار گئے۔ کے پی کے میں رواں سال 23بچے خسرہ کی بیماری سے موت کی وادی میں چلے گئے۔ جب کہ 10ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔ایک رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 25افراد کی موت بوجہ خسرہ ہوئی۔ اس سے عیاں ہوتا ہے کہ وطنِ عزیز میں خسرے کی وباء میں 100فیصد اضافہ ہو چکا۔

Leave a reply