خدا کےلیے جنگیں بند کردیں ، دنیا کئی بحرانوں اورآفتوں کا پہلے ہی سامنا کررہی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا جارح قوتوں کوپیغام

0
31

نیویارک:خدا کےلیے جنگیں بند کردیں ، دنیا کئی بحرانوں اورسانحات کا پہلے ہی سامنا کررہی ہے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا جارح قوتوں کوپیغام ،اطلاعات کےمطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے ایک بیان میں کہا کورونا وائرس کی وبا کا دنیا کو سامنا ہے، وقت آگیا ہے کہ جنگ و جدل کو چھوڑیں اور بیماری کا مقابلہ کریں گے جس سے ہماری دنیا گزر رہی ہے۔

انتونیو گوئٹرس نے کہا کہ دنیا بھر میں لڑائیاں بند کی جائیں، بنی نوع انسان کو امن کی اب کہیں زیادہ ضرورت ہے، کورونا وائرس کا غصہ جنگ کی حماقت کو بیان کر رہا ہے، کورونا وائرس قومیت یا نسل، گروہ یا عقیدہ نہیں دیکھتا، یہ بلا مبالغہ سب پر حملہ آور ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کورونا وائرس کی لپیٹ میں آنے کے باوجود دنیا بھر میں مسلح تنازعات جاری ہیں، ان تنازعات کی سب سے کمزور سب سے بھاری قیمت ادا کر رہے ہیں، اسی لئے میں فوری جنگ بندی کا پھر مطالبہ کر رہا ہوں۔

Leave a reply