سندھ کے دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کوہنرمند بنانے، اپنےپاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ کے دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کوہنرمند بنانے اپنےپاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں انہیں ہنر سیکھنے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں کاروبار کرنے کے لئے آسان شرائط پر قرضے دینے کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری، این پی جی پی گرانٹ منیجر سعد احمد، این آر ایس پی کے ریجنل منیجر این ایم چانڈیو، عمران جوکھیو، خدا بخش بہرانی، سیدہ فضاء شاہ، آصف جوکھیو اور دیگر معززین نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے گیارہ سو لڑکوں اور لڑکیوں کو فنی تربیت دیجائے گی اس وقت تک ساٹھ (60) نوجوانوں کو موٹر سائیکل، سولر سسٹم، موبائل کی مرمت، ڈرائیونگ، سلائی، دستکاری اور دیگر ہنر سیکھنے کی تربیت دیجائے گی اور کاروبار کرنے کے لیئے قرضے بھی دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر بہتر زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے ساٹھ (60) نوجوانوں کو آلات فراہم کئے جائیں گے اور انہیں کاروبار شروع کرنے کے لئے بلاسود قرضے بھی دیئے جائیں گے۔

Comments are closed.