ننکانہ :ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ ،500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف
ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی ( رپورٹ احسان اللہ ایاز)مضر صحت ملاوٹی دودھ کی ترسیل ناکام، ڈیری سیفٹی ٹیم کی فرید آباد سید والہ میں ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ500لٹر مضر صحت ملاوٹی دودھ تلف، بھاری جرمانہ عائد پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونےپر500لٹرملاوٹی دودھ تلف کر دیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم کو اطلاع موصول ہوئی کہ ننکانہ صاحب کے قصبہ سیدوالا کے گاؤں فرید آباد کے ملک کولیکشن سنٹر سے غیر معیاری اور مضر صحت ملاوٹی دودھ شہریوں کو سپلائی کیا جا رہا ہے جس پر سیفٹی ٹیم نے ملک کولیکشن سنٹر پر چھاپہ مارا اور جعلی دودھ پاوڈر، کیمیکل اور پانی کی ملاوٹ سے تیار کیا گیا دودھ تلف کر دیا
ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجا جہانگیر انور نے کہا کہ ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے تیار محلول انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے اور موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں قدرتی غذائیت کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی جب کہ ملازمین کا میڈیکل موجود نہیں تھا اور یونٹ میں حشرات کی بھرمار پائی گئی ہے، ملاوٹی دودھ کی فروخت اور مقرر کردہ قوانین پر عمل نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے کیونکہ ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں کو پیٹ، معدہ اور آنتوں کی بیماریوں میں مبتلا کرتا ہے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے خالص دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے اور ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والے عناصر باز رہیں، کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی اور شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے دفتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں