ڈیرہ اسماعیل خان – ویٹرنری حکام کی ملی بھگت سے مضرصحت گوشت کی فروخت جاری

باغی ٹی وی : ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار)ویٹرنری حکام کی ملی بھگت سے مضرصحت گوشت کی فروخت جاری، قصاب برادری سرکاری مذبحہ خانے کی بجائے گھروں میں لاغربیمارجانورذبح کرنے میں مصروف، ویٹرنری ڈاکٹرزکی ملی بھگت سے معیاری اورصحت مند گوشت پر لگائی جانے والی مہرقصاب برادری کے حوالے کردی گئی، قصاب برادری بیمارلاغرجانوروں کے گوشت پر مہرثبت کرکے عوام میں بیماریاں بانٹنے لگے،ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں کاڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے ویٹرنری ڈاکٹرز کی بے حسی اورقصاب برادری کی من مانیوں کے خلا ف نوٹس لینے اور قصاب برادری کو گھروں کی بجائے سرکاری مذبحہ خانے میں جانورذبح کرنے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ویٹرنری حکام کی ملی بھگت اوربے حسی کی وجہ سے قصاب برادری کوگھروں میں جانورذبح کرنے کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے۔قصاب برادری گھروں میں لاغربیمارجانورذبح کرکے ویٹرنری حکام کی جانب سے مہیاکی والی صحت مند اورحفظان صحت گوشت پر لگائی جانے والی مہر ثبت کرکے بازاروں اورمارکیٹوں میں کھلے عام فروخت کررہے ہیں جبکہ پانی ملے گوشت کی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔عوام مضر صحت گوشت کھانے پر مجبورہیں اور مختلف قسم کی موذی بیماریوں میں مبتلاہورہے ہیں۔واضح رہے کہ اکثرواقعات میں قصاب برادری حرام جانورذبح کرنے کے کاروبار میں بھی ملوث پائے گئے ہیں۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ویٹرنری حکام کی قصاب برادری سے ملی بھگت کرکے جانوروں کو سرکاری مذبحہ خانے کی بجائے گھروں میں ذبح کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے ویٹرنری حکام کی بے حسی پر نوٹس لینے اورقصاب برادری کو گھروں کی بجائے سرکاری مذبحہ خانے میں جانورذبح کرنے کامطالبہ کیا ہے تاکہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت کی فراہمی ممکن بنائی جاسکے۔

Comments are closed.