fbpx

یونیورسٹی میں فائرنگ، ہلاکتوں میں اضافہ

یونیورسٹی میں فائرنگ، ہلاکتوں میں اضافہ
یونیورسٹی میں فائرنگ، طلبا نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کرجان بچائی ،8 کی موت، 6 زخمی

روسی شہر پرم میں یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہو گئے، سیکورٹی حکام نے حملہ آورکو بھی ماردیا ،روسی شہر پر م میں طلبا نے یونیورسٹی کی کھڑکیوں سے چھلانگ لگا کرجان بچائی

یونیورسٹی کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ فائرنگ کیوں کی گئی۔ حملہ آورکو جوابی فائرنگ میں مار دیا گیا ہے،روسی خبر رساں ادارے کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

پرم اسٹیٹ یونیورسٹی روس کے شہر پرم میں واقع ہے اور ملک کے دیگر حصوں سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد یہاں تعلیم حاصل کرنے آتی ہے۔ یونیورسٹی کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہہ طلباء اورعملے نے خود کو کمروں کے اندر بند کر رکھا ہے۔ ان سے یونیورسٹی حکام نے درخواست کی ہے کہ وہ کیمپس سے باہر نہ نکلیں۔ دوسری جانب طلبا نے چھلانگیں لگائی ہیں اور جان بچانے کی کوشش کی

ایک خبر رساں ادارے نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسلح بردار شخص کو مارنے کی بجائے حراست میں لیا گیا ہے،پرم یونیورسٹی میں فائرنگ کرنے واالاحملہ آور طالب علم ہے اور گرفتار کرلیا گیا ہے

@MumtaazAwan

نوٹ، اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے

Facebook Notice for EU! You need to login to view and post FB Comments!