کوئٹہ :وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان سے یونیسف کی چیف فیلڈ آفس کی سربراہ ریم ترازی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ نے وزیراعلیٰ کو یونیسف کے تحت جاری تشنج سے بچاؤ مہم سے آگاہ کیا۔

سب سے پہلے پاکستان، آئی سی سی نے ٹی ٹوینٹی رینکنگ جاری کردی

یونیسف فیلڈ آفس کی سربراہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کا مقصد حاملہ خواتین اور نوزائیدہ بچوں کو تشنج جیسے خطرناک مرض سے بچانے کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائا ہےاوراس مہم میں بلوچستان کے عوام بھرپور طریقے سے حصہ لیں۔

حکومت ہماری بات سنے یا نہ سنے پھرکہتا ہوں کہ یہ حکومت ناجائز ہے، فضل الرحمن جزباتی ہوگئے

اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا کہنا تھا کہ بلوچستان بھر میں پہلی بار تسنج سے بچاو پروگرام کا آغاز ایک مہم کی صورت میں کیا جا رہا ہے، عوام تشنج سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر کی مہم میں بھرپور شرکت کریں۔

بابری مسجد کی جگہ مندر،ہندوتواعدالتی فیصلہ نامنظور، مسلمان سڑکوں پرنکل آگئے

وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کا مزید کہنا تھا کہ صحت ایک سنجیدہ معاملہ ہے جس کو حکومت ترجیحی بنیادوں پر سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور حکومت عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پوری طرح سنجیدہ ہے

Shares: