اقوام متحدہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے، مطالبہ کردیا گیا

کوئٹہ (اے پی پی) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء حاجی نورمحمد نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے.

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء اور صوبائی وزیر واسا حاجی نورمحمد خان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لیکر بھارت کو دہشت ملک قرار دے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم ناقابل برداشت ہے، جس کی بھرپور مذمت کرتے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں بن سکتا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف پاکستان سمیت پورے دینا میں احتجاج ہورہے ہیں اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی مذمت کررہے ہیں”.

صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، جو پارٹی قائد وزیراعلیٰ بلوچستان کی قیادت میں صوبے کی ترقی کےلئے کوشاں ہے۔

Comments are closed.