یونیورسٹی کی زمین پرلینڈ مافیا کا قبضہ،عدالت برہم، بڑا حکم دے دیا

0
24
ڈی ایچ اے کوئٹہ میں شامل مبینہ متنازعہ زمین کی تحقیقات نہ کرنے پر نیب سے جواب طلب

یونیورسٹی کی زمین پرلینڈ مافیا کا قبضہ،عدالت برہم، بڑا حکم دے دیا

کومکس انسٹیٹیوٹ آف بزنس اینڈ انجینئرنگ سائنس یونیورسٹی اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت ہوئی

دس سال سے تعمیرات نہ کرنے پر سندھ ہائی کورٹ یونیورسٹی وکیل پر برہم ہوگئی، جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دس سال پہلے آپ کے حق میں فیصلہ دیا،10سال ہائی کورٹ کے سیکیورٹی گارڈز آپ کی زمین کی حفاظت کر رہے تھے، وکیل یونیورسٹی نے کہا کہ کچھ روز پہلے لینڈ مافیا نے راتوں رات قبضہ کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اتنے عرصے سے سو رہے تھے، یونیورسٹی کیوں نہیں بنائی؟ وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ اسکیم 33 میں کوئی جانے کو تیار نہیں تھا، یونیورسٹی کی منظوری کا معاملہ گورنر ہاؤس میں التوا ہے،

عدالت نے کہا کہ آپ ذمہ داران کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کریں، حقائق کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کی جائے گی، عدالت نے یونیورسٹی وکیل کو نئی توہین عدالت درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی،

قبل ازیں سندھ ہائیکورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا،سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ بتایا جائے، نیب شرجیل میمن کے خلاف مزید کتنی انکوائریاں کررہا ہے؟ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ پیپلزپارٹی رہنما شرجیل میمن تحقیقات سے متعلق رپورٹ پیش کرچکے ہیں ،شرجیل میمن کے خلاف 2 انکوائریز اور دو انویسٹی گیشن جاری ہیں ،جس پر وکیل شرجیل میمن نے کہا لگتا ہے نیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدخفیہ انکوائریاں بھی کررہاہے، نیب سےتازہ رپورٹ طلب کی جائے، عدالت نے نیب پراسیکیوٹرکوہدایت کی کہ آپ نئی رپورٹ پیش کریں اور بتایاجائےنیب شرجیل میمن کےخلاف مزیدکتنی انکوائریاں کررہا ہے؟

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن اور دیگر 16 افراد پر محکمہ اطلاعات کے اشتہارات کے فنڈز کو 5.76 ارب روپے کے غلط استعمال کا الزام ہے، نیب نے ان کے خلاف 2016 میں ایک ریفرنس دائر کیا تھا ، جس میں مختلف اخبارات اور چینلز کو مفاد عامہ کے اشتہارات چلانے اور دیگر کو ٹھیکے دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

قبضہ گروپوں کیخلاف ایک بار پھرایکشن،چار شہریوں کے قبضے واگذار

Leave a reply