گوجرہ : نامعلوم چور 2 دکانوں میں نقب لگا کر کھاد اور کریانہ کا سامان لے اُڑے

Crime

گوجرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) نامعلوم چور 2 دکانوں میں نقب لگا کر کھاد اور کریانہ کا سامان لے اُڑے
تفصیل کے مطابق نامعلوم چورکھاد کی دکان کی دیوار کو نقب لگاکرکرہزاروں روپے مالیتی کھادکی بوریاں چوری کر کے فرارہوگئے۔جبکہ کریانہ سٹورکی چھت پھاڑکر ہزاروں روپے کی نقدی وسامان سمیٹ لیا۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر95ج ب کے محمد ناصرنے چک نمبر362ج ب اڈاکوریاں پرکھادکی دکان بنارکھی ہے جسے وہ حسب معمول بند کر کے گھر چلا گیاکہ رات کے اوقات میں نامعلوم چور اس کی دکان کی دیوار پھاڑکر اندرسے51بورے مالیت تقریبا63ہزارروپے چوری کر کے فرارہو گئے۔علاوہ ازیں چک نمبر92ج ب کے محمد اقبال فوجی نے اڈا دواکھڑی پر عوامی کریانہ سٹوربنا رکھاہے جسے وہ رات کے وقت بند کر کے گھر چلاگیا جس کی عدم موجود گی میں نامعلوم چور دکان کی چھت پھاڑکر اندر سے45ہزارروپے کی نقدی وقیمتی سامان چوری کر کے فرارہو گئے، صدرپولیس گوجرہ کو وارداتوں سے آگاہ کر دیاہے۔تاحال کسی مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔

Leave a reply