پیرمحل: سندھیلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال

پیرمحل باغی ٹی (وقاص شریف نامہ نگار) سندھیلیانوالی شہر میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق :شہر بھر میں ناجائز تجاوزات کی بھر مارسکول روڈ سے چھٹی کے وقت بچیوں کو سڑک کراس کرنے میں انتہائی مشکلات گھنٹوں ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گئی شہریوں کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا مین روڈ پر دکان دارو نے اپنے اپنے فرنٹ آٹھ سے دس فٹ رینٹ پر دے رکھے ہیں، ناجائز تجاوزات کی بہت زیادہ ہ اس چکی ہے جس کی وجہ سے حادثات کا ہونا معمول بن چکہ ہے اس بارے کافی دفعہ پہلے بھی احکام بالا کو توجہ دلانے کی کوشش کی لیکن کوئی عمل درآمد نہ ہو سکا عوام نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پُر زور اپیل کی ہے کے شہر بھر سے ناجائز تجاوزات ختم کروائی جائے ،تاکہ حادثات اور دیگر مسائل سے محفوظ رہے سکیں ۔

Leave a reply